امپورٹڈ حکومت کے دور میں مہنگائی 40 فیصد کے قریب ہے، شوکت ترین

161
Inflation

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے دور میں مہنگائی 40 فیصد کے قریب ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مہنگائی کا طعنہ دینے والے اب خود مہنگائی کر رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت کے دور میں مہنگائی 40 فیصد کے قریب ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ 12.5 فیصد مہنگائی کا الزام ہم پر لگایا جاتا تھا اب عوام کو کچل دیا گیا۔