ایران میں سیلابی صورتحال، 53 افراد جاں بحق، متعدد لاپتا

550
Flood situation

تہران: ایران میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 53 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہوگئے، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہلال احمر سوسائٹی میں شعبہ ایمرجنسی کے سربراہ نے بتایا کہ دو دن کے سیلاب میں 16 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ایران کے 18 صوبوں کے 400 گاوں متاثر ہوئے۔

تہران کے گورنر محسن منصوری نے بتایا کہ فیروز کوہ کے علاقے میں سیلابی ریلے کی وجہ سے 10 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 6 افراد لاپتہ ہیں۔