پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کی ترغیب اولین ترجیح ہے، مفتاح اسماعیل

306

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا پہلی ترجیح ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکہ سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی جس میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا پہلی ترجیح ہے، موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

ملاقات میں امریکی سفیر نے پاک امریکہ تعلقات اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا، امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو بہتر بنایا جائے گا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت امریکہ سے دو طرفہ معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کو وسعت دے گی۔