قومی اثاثوں کی فروخت  کے  معاملے پر تحریک انصاف نے سینیٹ میں تحریک التواء جمع کروادی 

264

حکومت کی جانب سے آرڈیننس کے ذریعے قومی اثاثوں کو فروخت  کرنے کے  معاملے پر تحریک انصاف نے سینیٹ میں تحریک التواء جمع کرادی ۔جمعہ کوحکومت کی جانب سے آرڈیننس کے ذریعے قومی اثاثوں کی اونے پونے داموں فروخت کا معاملہ،پاکستان تحریک انصاف نے  ایوان بالا میں اٹھا  نے کے لیے تحریک التوا سینٹ کے قاعدہ نمبر 58 کے تحت جمع کروا دی گئی،

تحریک التوا سینیٹر اعجاز چوہدری،سینیٹر شبلی فراز،سینیٹر سیف اللہ نیازی،سینٹر ڈاکٹر زرقا تیمور،اور دیگر کی جانب سے جمع کروائی ،تحریک التواء کے ذریعے ایوان کی کارروائی معطل کروانے اور معاملے پر بحث کی التجاء کی گئی،تحریک التوا کے متن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ

کابینہ نے قومی اثاثوں سے متعلق ایک آرڈیننس پاس کرنے کے لئے تیار کیا ہے، قومی اثاثوں کو سستے داموں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ،او جی ڈی سی لمیٹڈ،ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ سمیت تمام تیل کے ذخائر محض دو ارب ڈالرز میں فروخت کرنے کا طے کیا ہے،اس معاہدے کو آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ بنا دیا گیا،اسکو عدالتی کاروائی سے بھی استثنی حاصل ہوگا،حکومت اس معاہدے کی مکمل تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کرے۔