جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو شکست دیدی، سیریزبرابر

414

کارڈف: جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو 58 رنز سے شکست دے دی۔کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں میزبان انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔

جنوبی افریقہ نے ریلی روسو کے ناقابل شکست 96اور ریزا ہینڈرکس کے 53رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 207رنز بنائے۔ ہینرچ کلاسن 19اور کوئنٹن ڈی کوک15 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ٹرسٹان اسٹبس 1515 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی، رچرڈ گلیسن اور کرس جورڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 17ویں اوور میں 149 رنز بناکر آل آﺅٹ ہوگئی۔ جونی بیئر اسٹو 30، کپتان جوز بٹلر 29، معین علی 28، جیسن روئے 20 اور لیونگ اسٹون 18 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔

ان کے علاوہ کوئی دیگر کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور ایندائل فیلکوایو نے 3،3 ، لنگی نگیدی نے 2 جبکہ کیشو مہاراج اور کگیسو ربادا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کئی سالوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے والے ریلی روسو کو ناقابل شکست 96 رنز کی اننگز کی کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے ۔ سیریز کا فیصلہ کن میچ 31 جولائی کو کھیلا جائے گا۔