رشوت کے پیسے پارٹی فنڈ کے نام پر شہباز شریف کے چپڑاسی کے اکاونٹ میں جمع کروائے گئے، شہباز گل

353

 چیف آف اسٹاف چئیرمین تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ رشوت کے پیسے پارٹی فنڈ کے نام پر شہباز شریف کے چپڑاسی کے اکاونٹ میں جمع کروائے گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں چیف آف اسٹاف چئیرمین تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ ناجائز پیسے شہباز سپیڈ کے چپڑاسی کے اکاونٹ میں جمع ہوئے۔   

  شہباز گل نے کہا  کہ اورنگزیب بٹ نامی شخص کے اعتراف سے شریفوں کی دونمبری کی کہانی واضع ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشوت کے پیسے پارٹی فنڈ کے نام پر پارٹی کے اکانٹ کے  بجائے شہباز شریف کے چپڑاسی کے اکانٹ میں جمع کروائے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہے اس مافیا کا طریقہ واردات، اب اس رقم کو پارٹی فنڈ میں کیسے ظاہر کریں بڑی نازک صورتحال ہے۔