سینیٹ میں حالیہ سیلاب سے جان بحق   ،شہید  جوانوں ودیگر کے لیے دعا کرائی گئی

285

سینیٹ میں حالیہ سیلاب سے جان بحق ہونے والوں ،شہیدہونے والے جوانوں ودیگر کے لیے دعا کرائی گئی،سابق سینیٹرکرنل (ر)طاہر مشہدی کے لیے تعزیتی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی،نو منتخب سینیٹر خالدہ سکندر میندھرو نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کا جو گاون میں نے پہنا ہے وہ بھی کرنل مشہدی نے ڈیزائن  کیاہے۔جمعہ کوسینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔سینیٹ شروع ہواتو 

چیئرمین سینیٹ نے حالیہ  سیلاب سے جان بحق ہونے والوں ،دہشت گردی میں شہید ہونے والے جوانوں ،سابق سینیٹر طاہر مشہدی مرحوم،سینیٹر مہرتاج روغانی کے شوہر،سیف اللہ ابڑو کی والدہ  کے لیے دعامغفرت کی گئی  جبکہ سینیٹر دنیش کمار کے بھائی کی وفات پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

سینیٹ میں دعا سینیٹر مشتاق احمد نے کرائی ۔سینیٹر طاہر مشہدی کو خراج  عقیدت پیش کرنے سینیٹ میں  تعزیتی قرارداد منظور کی قرارداد سینیٹر رخسانہ زبیری نے پیش کیا۔قرارداد میں کہاگیاکہ یہ یوان کرنل طاہرمشہدی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے ،

طاہر مشہدی نے سینیٹ میں قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا  ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  نے کہاکہ کرنل طاہر مشہدی کی سینیٹ کے لیے بہت خدمات ہیں چیئرمین سینیٹ کا جو گاون میں نے پہنا ہے

وہ بھی کرنل مشہدی نے ڈیزائن  کیاہے۔سینیٹ اجلاس  میںنو منتخب سینیٹر خالدہ سکندر میندھرو نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیاحلف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے لیا۔ڈاکٹر خالد سکندر میندھرو کی وفات کے بعد مذکورہ نشست خالی ہوئی تھی۔