روس کے یوکرین پر تازہ میزائل حملے، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

405
Russian missile attack

روس کے یوکرین  کے مختلف شہروں پر تازہ میزائل حملوں میں کم سے کم 8 افراد ہلاک اور 40 سے زاہد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوکرینی وسطی شہر کروپیوینیٹسکی پر روسی میزائل گرنے سے پانچ افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ مشرق میں باخموت میں میزائل حملہ میں تین یوکرینی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب ایک فوجی اڈے پر روسی میزائل حملہ سے 15 افراد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرینی افواج نے روس سے مقبوضہ جنوبی کھیر سن علاقہ کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں،جس کے باعث روس نے بھی اپنے حملوں میں شدت لیے آیا ہے اور گزشتہ روز یوکرین کے مختلف شہروں پر میزائل  حملے کئے جس کے نتیجہ میں کم سے کم 8 افراد ہلاک اور  40  سے زاہد زخمی ہو گئے ہیں،جن کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہیں۔

یوکرینی وسطی شہر کروپیوینیٹسکی میں روس کے تازہ حملوں میں 5 افراد ہلاک اور 25  زخمی ہو گئے ہیں،جبکہ یوکرین کے مشرق علاقہ باخموت میں روسی حملہ میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔