نادرا میں 49ریٹائرآرمی افسران سمیت1109ریٹائرڈ فوجی کام کررہے ہیں ، وزارت داخلہ

351

سینیٹ کو وزارت داخلہ کی طرف سے بتایاگیاکہ نادرا میں 49ریٹائرآرمی افسران سمیت1109ریٹائرڈ فوجی ملازمین کام کررہے ہیں جبکہ نادراکے کل ملازمین کی تعداد19 ہزار 161 ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ نادرا ریٹارڈ مسلحہ افواج کا گڑھ بن گیا ہے ان عہدوں پر پی ایچ ڈی نوجوانوں کو کیوں بھرتی کیوں نہیں کیا جاتا ۔جمعہ کوسینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔

Opposition demands to know how many retired military officers work in NADRA

وفقہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ  نادرا میں 49اسٹریٹجک عہدوں پر ریٹارئرڈ افسران تعینات ہیں نادرا ریٹارڈ مسلحہ افواج کا گڑھ بن گیا ہے ان عہدوں پر پی ایچ ڈی نوجوانوں کو کیوں بھرتی نہیں کیا جاتا ۔

وزیر مملکت قانون و انصاف  شہادت اعوان نے کہاکہ  سیکورٹی میں ریٹائرڈ  لوگوں کا تجربہ  زیادہ ہوتا ہیاس کو ادارے  کے مفاد میں کیا جا رہا ہے ریٹائرڈ  تجربہ کار لوگوں کو سیکورٹی گارڈز اور ڈرائیور بھرتی کیا جاتا ہے۔

سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہاکہ  مسلح افواج  کے  ریٹارڈ افسران کیا اپنی پنشن بھی لے رہے ہیں ؟ ایسا ہوتا ہے کہ افسران اپنی پنشن بھی لیتے ہیں اور دوسری تنخواہ بھی لیتے ہیں ، ایسا نہیں ہونا چاہیے وہ ڈبل جگہ سے تنخواہ لے رہا ہے اور پنشن بھی لے رہا ہے  جس پر شہادت اعوان  نے کہاکہ یہ بہت اہم تجویز ہے کہ پابندی لگا دی جائے کہ کوئی  ریٹائر ہونے کے بعد نوکری کر ہی نہ سکے ۔

وزارت داخلہ نے تحریری جواب  میں بتایا کہ نادرا کا کل عملہ 19 ہزار 161 ہے نادار میں 1109 ملازمین کا تعلق مسلح افواج سے ہے۔   5.78فیصد ملازمین کا تعلق مسلح افواج سے ہے نادرا میں افسر لیفٹینیٹ کرنل ریٹائرڈ محمد طلحہ سعید کو ضم کیا گیا تھا  ، باقی مسلح افواج سے ملازمین کنٹریکٹ پر نادرا میں بھرتی کیے گیے تھے۔

 نادرا میں 49 افسران اور 1060 اسٹاف کا تعلق مسلح افواج سے ہے نادرا میں 9 ڈی جی ، 20 ڈائریکٹر ، 15 ڈپٹی ڈائریکٹرز کا تعلق مسلح افواج سے ہے نادرا میں 4 اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور 1 اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کا تعلق مسلح افواج سے ہے نادرا میں 192 آفیشل کا تعلق مسلح افواج سے ہے۔

 نادرا میں 247 ڈرائیورز اور 621 سیکورٹی گارڈز کا تعلق مسلح افواج سے ہے صرف 4 فیصد  ریٹاریرڈ فوجی افسران عہدوں پر ہیں، باقی 96 فیصد نچلے درجے کے عملے پر تعینات ہیں۔