جامعہ کراچی کی ڈگریوں کا ڈیزائن تبدیل

447

کراچی : جامعہ کراچی کی ڈگریوں کا ڈیزائن تبدیل کردیا گیا ہے، جس میںسیکورٹی فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات نے کہا کہ نئی ڈگریوں میں مزید بہتر سیکورٹی فیچرز رکھے گئے ہیں اور ہاتھ سے لکھنے والی کاتب اور جعلی ڈگریوں کے باعث ڈیزائن میں تبدیلی کی ہے۔

ناظم امتحانات نے بتایا کہ پہلے جامعہ کراچی کی ڈگریاں جامعہ کے اپنے پرنٹنگ پریس میں چھپتی تھیں تاہم اب ڈگریاں سیکورٹی پرنٹنگ پریس سے پرنٹ کروائی جارہی ہیں۔

ناظم امتحانات نے دعویٰ کیا کہ طلبا کو اب ڈگری کے حصول کے لئے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ اگلے ہفتے سے طلبا کو نئی سیکورٹی فیچر والی ڈگریاں ملنا شروع ہوجائیں گی۔