ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

677
global market

 کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باوجود ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں 4200 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈالر کی اڑان رکنے سے سونے کی مقامی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 1762 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4200 روپے اور 3601 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 58 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 35 ہزار 717 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1630 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔