ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تینوں جماعتوں کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے، فواد چودھری

182
the neutrals

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ فنڈنگ کیس میں ہمارا موقف یہ ہے کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ فنڈنگ کے قانون کا مقصد یہ ہے کہ ووٹر کو پتا ہو کہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کر رہا ہے۔ تحریک انصاف نے 40ہزار سے زیادہ ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں اور پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں، اسی طرح تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے ہیں۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کا حق ہے کہ ان کو معلوم ہو کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈ کرتا ہے، ابھی تک یہ راز سامنے کیوں نہیں آرہا؟۔