فلپائن،زلزلہ متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان پہنچا دیا گیا

392

فلپائنی حکومت  نے جمعہ کو  زلزلہ متاثرہ اضلاع میں ہوائی جہاز  کے ذریعے  امدادی سامان پہنچایا۔ فلپائن کے صوبے ابرا میں  بدھ کے روز آنے والے 7  شدت کے زلزلے نے تبائی مچادی تھی،ابرا صوبے کے معتدد  اضلاع  کا رابطہ  دوسرے صوبوں اور شہروں سے منقطع ہوگیا ہے۔جس کے باعث متاثرہ افراد کو خوراک اور عارضی پناہ گاہ کی اشد ضرورت ہیں۔

فلپائنی افواج بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لی رہی ہے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوجی اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں میں بیجھ دیا  ہیں تاکہ وہ زلزلہ زدگان کو خوراک اور امدادی سامان تقسیم کر سکے۔

وزارت سماجی بہبود کے ترجمان رومل لوپیز نے ڈی زیڈ ایم ایم ریڈیو کو بتایا ہے کہ تقریبا 3,000  خوراک کے پیک  ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ علاقوں کو بھیج دے ہیں ۔بدھ کے روز آنے والے 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد سے آنے والے آفٹر شاکس کے باعث کچھ علاقوں میں رہائشی اب بھی پارکوں اور کھلی جگہوں پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جس میں شمالی حصے میں چھ افراد ہلاک اور 270 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی نے کہا کہ زلزلے سے تقریبا 1,600 مکانات کو نقصان پہنچا ہیں اور اب تک 1.5 سے 5.4 کی شدت کے 1,000 سے زیادہ آفٹر شاکس ریکارڈ کیے  جا چکے ہیں۔