پی ٹی آئی کو کالا پیسہ دیا گیا، سزا میں پارٹی ختم ہوسکتی ہے، مصدق ملک

285
Black money

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو چور قرار دے دیا ہے اور کہاہے کہ تحریک انصاف کو کالا پیسہ دیا گیا اور کالے دھن کی پاکستان میں سزا مقرر ہے، پارٹی ختم ہوسکتی ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عارف نقوی کی کمپنی ابراج کیپٹل تھی جس میں غیرملکیوں کا پیسہ تھا۔وہ جمعہ کواسلام آباد میں پریس کانفرنس  کررہے تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کو کالا پیسہ دیا گیا اور کالے دھن کی پاکستان میں سزا مقرر ہے، پارٹی ختم ہوسکتی ہے۔ عارف نقوی نے آکسفورڈ شائر میں ووٹن کرکٹ کلب بنایا، کرکٹ میچ کرایا گیا جس میں عمران خان کو مہمان خصوصی بنایا گیا،کرکٹ ٹیموں کے نام جو رکھے گئے، ان سے پاکستانی عوام کی تضحیک کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ عارف نقوی کی کمپنی ابراج کیپٹل تھی جس میں غیرملکیوں کا پیسہ تھا، عارف نقوی جعل سازی اور کالا دھن کے مختلف کیسز میں پکڑے گئے، اب جھگڑا یہ ہےکہ عارف نقوی کا لندن میں ٹرائل ہوگا یا امریکا میں۔عارف نقوی کے یہاں مفادات تھے اس لیے پی ٹی آئی کو فنڈنگ بھیجتے تھے۔