زیارت آپریشن پر جسٹس اعجاز کی سربراہی میں کمیشن قائم

283

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کے علاقے زیارت میں کرنل لئیق اور ان کے کزن کی شہادت کے بعد آپریشن کے دوران مرنے والے 9 مبینہ دہشت گردوں کے زیر حراست ہونے یا نہ ہونے سے متعلق انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز سواتی کمیشن کی سربراہی کریں گے۔ جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کے لیے بلوچستان حکومت کی جانب سے جسٹس اعجاز سواتی کا تقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جوڈیشل کمیشن انکوائری مکمل کرکے 30 روز میں رپورٹ حکومت کو جمع کرائےگا، کمیشن تعین کرے گا کہ زیارت آپریشن میں مارے گئے افراد لاپتا افراد میں سے تھے یا نہیں۔