وائٹ ہاؤس قرض کا عمل تیز کروانے کیلیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالے، آرمی چیف

541

روالپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ امریکا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو قرض کی قسط جلد دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

پاک فوج کے  شعبہ ابلاغ عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)  سے 1.2 ارب ڈالر کے قرض کا عمل تیز کرنے کے لیے امریکا سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

خیال رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت وزیراعظم شہباز شریف بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ جلد اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا تاہم پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاہدے کے باوجود پاکستان کو اب تک قرض کی رقم فراہم نہیں کی گئی ہے۔