اینٹی وکٹمایزیشن کمیٹی، پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف بنائے گئے مقدمات کا جائزہ

268
review of cases

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کی زیرِ صدارت اجلاس میں کارکنوں کے خلاف بنائے گئے مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر قائم اینٹی وکٹمایزیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس شفقت محمود کی زیرِ صدارت لاہور میں ہوا جس میں پنجاب میں لیگی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کیخلاف بنائے گئے انتقامی مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، راجہ بشارت سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے، اس موقع پر 25 مئی کے پر امن احتجاج کے دوران پارٹی رہنماں، ارکان اسمبلی، کارکنوں کے خلاف بنائے گئے مقدمات کا جائزہ لینے کے بعد آزادی مارچ کے دوران تعینات سرکاری افسران و اہلکاروں کا ڈیٹا بھی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ڈیوٹی سے بڑھ کر مجرمانہ کارووائیوں میں ملوث اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارووائی کا فیصلہ ہوا اور پنجاب حکومت سے بنائے گئے تمام انتقامی مقدمات واپس لینے کی درخواست کی گئی۔  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت حراست کیلئے جاری کیے گئے تمام احکامات واپس لے۔