دیہی علاقوں میں سولر پینلز  کے  استعمال میں  روز بروز اضافہ

855

اسلام آباد: پاکستان کے دیہی علاقوں میں آف گرڈ سولر پینلز  کے  استعمال میں  روز بروز اضافہ ہو   رہا ہے،  مائیکرو انورٹر سیریز  سے پاکستان کے دور دراز علاقوں کو فائدہ پہنچے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  چھوٹے سائز کے واٹر پمپ، واشنگ مشین، اور دیگر آلات کو مائیکرو انورٹرز  سے  چلایا جا سکتا ہے   ۔ گوادر پرو کے مطابق  خاص طور پر معاشرے کے پسماندہ طبقوں میں جوتوانائی کے روایتی ذرائع یا بڑے پیمانے پر قابل تجدید منصوبوں کے متحمل نہیں مائیکرو انورٹر سیریز  سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔

 یہ لوگ صرف ایک یا دو پینل خریدتے ہیں اور انہیں یا تو اپنی چھتوں پر یا باہر کھلی ہوا میں سورج کی روشنی میں  رکھتے ہیں اگر وہ چھپروالی چھتوں کے نیچے رہتے ہیں  تو  وہ بہت محدود فوائد سے لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ یہ آلات  صرف پنکھے یا دیگر چھوٹے آلات ہی چلا سکتے ہیں۔

 گوادر پرو کے مطابق چینی انورٹر بنانے والی کمپنی  بینی چے جیانگ  الیکٹرک کمپنی نے حال ہی میں رہائشی نظام کے لیے ایک مائیکرو انورٹر سیریز کی نقاب کشائی کی ہے۔ اس طرح کے انورٹرز پاکستان کے دور دراز  اور پسماندہ  علاقوں میں دیہی برادریوں کو اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے قابل بنا سکتے ہیں۔