شمالی کوریا کی امریکہ کو ایٹمی حملے کی دھمکی،عنقریب 7 واں جوہری تجربہ کرنے کا اعلان

443

سیول: شمالی کوریا نے امریکہ کو ایٹمی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے عنقریب 7 واں جوہری تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے ،شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ آن نے دھمکی دی ہے کہ ان کا ملک کسی بھی غیر ملکی فوجی مداخلت کے خلاف پوری طرح سے تیار ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کوریائی جنگ کے خاتمے کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کم جونگ ان نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ ہر قسم کی فوجی محاذ آرائی کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔

کم جونگ اْن کا یہ بیان اس خدشے کو ظاہر کر رہا ہے کہ شمالی کوریا عنقریب 7 واں جوہری تجربہ کر سکتا ہے جس کا امکان گزشتہ ماہ امریکہ نے بھی ظاہر کیا تھا۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا نے اپنا آخری جوہری تجربہ سن 2017 میں کیا تھا مگر اس نے میزائل تجربات کا سلسلہ بدستور جاری رکھاہوا ہے۔