کوئی سیاسی پارٹی کراچی کے مسائل پر توجہ دینے کے لیے تیار نہیں، حافظ نعیم الرحمان

262

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ  کوئی سیاسی پارٹی کراچی کے مسائل پرتوجہ دینے کے لیے تیارنہیں، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن جلد ہوں، جس دن بھی بلدیاتی الیکشن ہوں ان ظالموں سے انتقام لیں گے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم  الرحمان نے کہا کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں  کہ ہم لسانی بنیادوں پرلوگوں کوبے وقوف بناسکتے ہیں، انہیں بتا دیناچاہیے کہ پیپلزپارٹی اب انہیں تباہ کرنے کا نہ سوچے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پتا چلے کے لوگ غلام نہیں ہیں بلکہ اب ان میں شعور پیدا ہورہا ہے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی پارٹی کراچی کے مسائل پرتوجہ دینیکے لیے تیارنہیں، عوام اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری جماعت اسلامی کی اس شہر کے حقوق کی تحریک کا حصہ بنیں کیونکہ شہر کراچی کو سب نے بے یار و مددگار چھوڑا ہوا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ  کوئی بڑا پروجیکٹ مکمل نہیں ہورہا، کے فور منصوبہ جوں کا توں ہے جبکہ کے سی آر منصوبہ بھی التوا کا شکار ہے۔