بنگلا دیش میں پہلی بارخواتین کی تعداد مردوں تجاوزکرگئی

514
number of women

ڈھاکا: بنگلا دیش کی ریکارڈ شدہ تاریخ میں پہلی بارخواتین کی تعدادمردوں سے زیادہ ہوگئی ہے۔

سرکاری حکام نے ایک پریس بریفنگ میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آبادی 2011 میں 14کروڑ40لاکھ سے بڑھ کر 2022 میں 16کروڑ50لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

جنوبی ایشیائی ملک کی چھٹی مردم شماری، آبادی اور مکانات کی مردم شماری 2022 کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، بنگلہ دیش کی آبادی اب 16کروڑ51لاکھ58ہزار616 ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بنگلہ دیش میں 8کروڑ17لاکھ10ہزار مردوں کے مقابلے میں تقریبا 8کروڑ33لاکھ50ہزار خواتین ہیں۔

دریں اثنا، ملک میں اس وقت تیسری جنس کے لوگوں کی تعداد 12ہزار629 ہے۔ ڈھاکہ ڈویژن میں4کروڑ40لاکھ سے زیادہ لوگ رہتے ہیں جن میں 13 اضلاع شامل ہیں۔