آصف زرداری کورونا شکار ہوگئے، قرنطینہ اختیار کرلیا

230
victim of Corona

کراچی: سابق صدر آصف زرداری کو کورونا ہوگیا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان کے والد مکمل ویکسینٹڈ ہیں اور انہوں نے بوسٹر بھی لگوایا ہوا ہے۔ سابق صدر میں کورونا کی معمولی علامات ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ آصف زرداری کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹروں نے قرنطینہ کا مشورہ دیا جس پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔