ججز تقرریوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جمعرات کو ہوگا

219
Judicial Commission

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں خالی عہدوں پر ججز کی تقرریوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل جمعرات کو ہوگا۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں عدالت عظمیٰ میں ججز کے خالی عہدوں کے لیے ہائی کورٹس کے 5 جج صاحبان کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف اس وقت علاج کی غرض سے ملک سے باہر ہیں، جس کی وجہ سے وہ بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے رکن جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھا تھا، جس میں اجلاس کو مخر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔