تقریب حلف برداری نہ دکھانے کے ذمہ داران  اگلے مہینے عہدوں پر نہیں رہیں گے، فواد چوہدری

270

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری براہ راست نہ دکھانے پر سخت کارروائی ہوگی اور ذمہ داران اگلے مہینے نہیں عہدوں پر نہیں رہیں گے۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب کے کہنے پر وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کی تقریب حلف برداری نہیں دکھائی گئی، پی ٹی وی تقریب دکھائے نہ دکھائے پرویزالہی وزیراعلی بن گئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم اورنگزیب سگریٹ والے معاملے پر خود جیل جارہی ہیں، اگر ان لوگوں کو بھی جیل جانا ہے تو ایسا کرتے رہیں، سیکرٹری اطلاعات، پی ٹی وی ذمہ داران نے کرمنل کے احکامات کی بجا آوری میں اپنی ذمہ داریوں سے انحراف کیا، ہم ان کی اس حرکت کو نہیں بھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تقریب براہ راست نہ دکھانے کے ذمہ داران کے پاس 15 دن ہیں، جو لوگ اس وقت ان عہدوں پر ہیں اگلے مہینے نہیں ہونگے۔