آئی سی سی سالانہ اجلاس، 3 ممالک کو رکنیت کا درجہ دیدیا گیا

549

برمنگھم: آئی سی سی نے برمنگھم میں جاری آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کے دوران تین نئے ممالک کو رکنیت کا درجہ دے دیا۔

آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں ایشیا سے کمبوڈیا اور ازبکستان، اور افریقہ سے کوٹ ڈی آئیور، سبھی کو ایسوسی ایٹ رکنیت کا درجہ دیا گیا۔ ان تینوں ممالک کی آمد کے بعد آئی سی سی کے کل ممبران کی تعداد 108 ہو گئی ہے جن میں 96 ایسوسی ایٹ ممبرز ہیں۔

کمبوڈیا اور ازبکستان کی آمد کے بعد ایشیا سے آئی سی سی ممبران کی کل تعداد 25 ہو گئی ہے جبکہ ڈی آئیور افریقہ کا 21 واں ملک ہے۔ کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان کے خواتین کے کرکٹ پلان کے تحت 15 ٹیمیں اپنے انڈر 19 اور انڈر 17 کھلاڑیوں کے لیے ایک پاتھ وے پروگرام کے ساتھ منظم مقابلے کھیل رہی ہیں۔

کوٹ ڈی آئیور کرکٹ فیڈریشن کا نچلی سطح پر ایک مضبوط پروگرام ہے اور وہ آٹھ ٹیموں کے ساتھ قومی لیگ کے سینئر مردوں کے مقابلے بھی چلاتی ہے۔