نوجوانوں کو مواقع نہ ملے تو حالات سنگین ہونے کا خدشہ ہے، احسن اقبال

247

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں دو تہائی آبادی نوجوانوں پر مبنی ہے اور نوجوانوں کو ترقی کے مواقع نہ فراہم کیے تو حالات سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

 احسن اقبال نے پائیدار ترقی کے اہداف پر سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے پائیدار ترقی کے اہداف کو قبول کیا لیکن اس وقت جو معاشی حالات ہیں اس کے باعث پائیدار ترقی کے اہداف پر تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاونت کریں کیونکہ اگر پائیدار ترقی کے اہداف صرف ہوا میں رہے تو کیسے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوہزار سترہ میں ترقیاتی بجٹ کا ہدف نو سو ارب روپے تھا اور اب جب 2022 میں وزارت منصوبہ بندی ملی تو ترقیاتی بجٹ صرف ساڑھے پانچ سو ارب رہ گیا ہے اور اگر کسی ملک کا ترقیاتی بجٹ سکڑ رہا ہو تو پائیدار ترقی کے اہداف کیسے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

 وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بہتر تعلیم، روزگارنہ دیا تومعیشت ترقی نہیں کرسکتی ہے۔