پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل اپنے عہدے سے مستعفی

127
resigned

لاہور: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے اور اپنے دفتر کا چارج فوری طور پرچھوڑ دیا، پنجاب حکومت نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو تعینات کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، شہزاد شوکت نے استعفیٰ گورنر پنجاب کو بھجوا دیا ہے جس کے بعد شہزاد شوکت نے ایڈوکیٹ جنرل آفس میں الوداعی ملاقات کے دوران لا افسران اور ایڈووکیٹ جنرل آفس عملے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لا افسران اور عملے نے شہزاد شوکت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ شہزاد شوکت کو یکم جون کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔