سیلز ٹیکس تاجر تنظیموں کی رضامندی سے شامل کیا گیا تھا، ترجمان وزارت توانائی

324
لارج ٹیکس پیئرز کراچی آفس نے ریونیو وصولی میں بڑاسنگ میل عبور کرلیا۔

اسلام آباد: وزارت توانائی نے کہاہے کہ رواں ماہ کمرشل صارفین کے بلوں میں اضافی رقوم ایف بی آر کا سیلز ٹیکس ہے جو وفاقی بجٹ میں تاجر تنظیموں کی رضامندی سے شامل کیا گیا تھا، سیلز ٹیکس کا بجلی کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں۔

منگل کو ترجمان وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رواں ماہ کمرشل صارفین کے بلوں میں اضافی رقوم ایف بی آر کا سیلز ٹیکس ہے جو وفاقی بجٹ میں تاجر تنظیموں کی رضامندی سے شامل کیا گیا تھا۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ایف بی آر کے لیے سیلز ٹیکس اکٹھا کرنے کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ سیلز ٹیکس کا بجلی کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں۔