مریم نواز کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل

433

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے فیصلے کو سپریم کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 

مسلم لیگ ن کی رہنما نے عدالت عظمیٰ میں فیصلہ سنائے جانے کے بعد اپنے ٹوئٹ میں ‘‘جوڈیشل کُو’’ لکھا ہے۔  علاوہ ازیں مریم نواز نے ایک دوسرے ٹوئٹ میں ‘‘انصاف کا قتل نامنظور’’ بھی لکھا۔

 

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ کے تین رکنی خصوصی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی اور پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا۔ عدالت نے گورنر پنجاب کو آج رات ہی ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔