کینیا ، بس دریا میں گرنے سے 24 افراد ہلاک 

506
HYDERABAD, PAKISTAN, SEPT 07: Water level increases while high grade flood water reaches at Indus River in Hyderabad on Monday, September 07, 2020. (Sajjad Zaidi/PPI Images).

نیروبی:  کینیا میں ایک ہائی وے کے ساتھ ایک بس دریا میں گرنے سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا نے ریسکیو ٹیم اور کینیا ریڈ کراس سوسائٹی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ بس، مرکزی کانٹی میرو سے نیروبی جاتے ہوئے، ایک پل سے تقریبا 40 میٹر نیچے دریائے نتھی میں گر گئی۔

مقامی ریڈیو اسٹیشن کیپیٹل نیوز نے پولیس اور امدادی کارکنوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 20 سے زائد مسافروں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا، اور دیگر لاپتہ ہیں۔

مز ید بتا یا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطا بق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث ہوسکتا ہے۔کیپیٹل نیوز نے کہا کہ پل کو “بلیک اسپاٹ” کے طور پر نشان زدہ کیا گیا ہے کیونکہ وہاں بڑی تعداد میں حادثات پیش آئے ہیں۔