عالمی جوہری ادارے کے کیمرے بندرہیں گے،ایران

381

ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ کہ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی تک ملک کی جوہری تنصیبات میں نصب اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے کیمرے بند رہیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران نے ویانا میں قائم جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے)کو آگاہ کیا کہ اس نے جون میں تہران مخالف قرارداد کی منظوری کے بعد اپنی جوہری تنصیبات میں نصب 27 کیمروں سمیت آئی اے ای اے کے آلات کو ہٹا دیا تھا۔یہ کیمرے ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان2015 میں طے شدہ معاہدے کے تحت نصب کیے گئے تھے۔جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ ہم اس وقت تک آئی اے ای اے کے کیمرے آن نہیں کریں گے جب تک دوسرا فریق جوہری معاہدے میں واپس نہیں آجاتا۔