ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

529

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2000روپے اور 1714 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کے اضافے سے 1730ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 148300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑ ھ کر 127143روپے ہوگئی۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1580روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1354.60 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔