اتحادی بتائیں ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں؟ شیخ رشید

144

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ اتحادی بتائیں ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں؟ ،چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ 2 ووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا، فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں؟۔ شیخ رشید نے لکھا کہ یہ اثاثے بیچ کرمعیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں، اب (ن) لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حکمران اتحاد نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس میں فل کورٹ کا مطالبہ کیاتھا