ضمیر فروش اور لوٹے پاکستان کو ترقی نہیں دلا سکتے، ذکر اللہ مجاہد

246

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ضمیر فروش اور لوٹے کبھی بھی پاکستان کو ترقی کی منزل پر نہیں لے جا سکتے۔ پاکستان کے نوجوان ہی ہمارا روشن مستقبل اوراسلامی انقلاب کا ہراول دستہ ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے سکولز ونگ کی ٹریننگ ورکشاپ میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نسل کو بازی گروں کے چنگل سے نکلنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ ملک کے موجودہ ابترمعاشی و خلاقی حالات کو ٹھیک کرنے میں طلباء نوجوانو ں کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ مسلم لیگ پیپلزپارٹی پی ٹی آئی سب پارٹیاں ہی لوٹوں اور ضمیر فروش لوگوں کی پناہ گاہیں ہیں۔

ورکشاپ میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور ڈاکٹر معاذ سعید،معتمد لاہور حمزہ فاروقی،ناظم علاقہ نیو سٹی لاہور ساجد محمود اور طلبہ نے شرکت کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اخلاق اور کردار سازی کے بغیر معاشرے میں مثبت تبدیلی نہیں لائی جاسکتی ہے۔ نوجوان نسل اپنیا خلا ق اور کردار کو سنوارنے کیلئے پڑھائی کے ساتھ سیرت البنی ۖ اور قرآن حکیم کے مطالعہ کو اپنی زندگی کا لازماََ حصہ بنائیں۔ قرآن و سنت کا بابرکت نظام ہی ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں نااہل حکمرانوں کا طبقہ سب سے زیادہ اخلاقی محرومی کا شکار ہے جو نوجوان نسل کی ذہنی اور فکری سوچ کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔ امیر لاہور نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی نوجوانوں کو کرپٹ، مفاد پرست اور بازی گر سیاستدانوں، وڈیروں اور جہاگیرداروں کے چنگل سے نکالے گی۔ پاکستانی قوم دیانت صلاحیت اور خدمت والی جماعت اسلامی کی قیادت کا ساتھ دے ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال کر اسلامی اور خوشحال پاکستان بنائیں گے۔