پانچویں مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو چھوڑ دیا

549

کمپالا: مشرقی افریقی ملک یوگنڈاکے شہر کمپالا میں شوہر نے بیوی سے پانچویں مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش پر علیحدگی اختیار کر لی۔

واقعہ نالونگو گلوریا نامی خاتون کے ساتھ پیش آیا جس کا شوہر سالونگو اپنے نویں اور دسویں بچے کی پیدائش پر گھر ہی چھوڑ گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوہر کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی غیر معمولی چیز ہے اور اب وہ مزید اپنی بیوی اور بچوں کی دیکھ بھال نہیں کر سکتا۔

دوسری جانب نالونگو گلوریا کے مطابق وہ کمپالا کی نہیں ہے اور محض محبت کی شادی کے لیے وہ اپنے شوہر کی وجہ سے یہاں آئی، شوہر کو جب پتہ چلا کہ ہمارے ہاں پھر جڑواں بچے آئے ہیں تو اس نے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا،نالونگو گلوریا نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے وہ میرے بچوں کو پسند نہیں کرتا لیکن میں اپنے بچوں کو نہیں چھوڑ سکتی اور اب میں بہت تکلیف میں ہوں اور اپنا معاملہ خدا کے سپرد کرتی ہوں۔