آئین اور پارلیمان کی عزت ہی پی ڈی ایم کا نعرہ ہے، ترجمان

249
slogan of PDM

اسلام آباد:  تر جمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی نعرہ ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کو عزت دو۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں مداخلت نرم ہو یا گرم ریاست کے لئے ہمیشہ تباہی کا سامان ثابت ہوا ہے۔ گزشتہ چار سالہ عمرانی تباہی وسیاسی عدم استحکام مداخلت ہی کا نتیجہ ہے، ریاستی ومعاشی استحکام چار عناصر میں مضمر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  عدالت ہو یا جج جرنیل ہو یا کوئی اور ادارہ آئین سے بالاتر نہیں ہے، یہ سب کے سب آئین کے سامنے سر نگوں اور پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے۔