شہباز کو معاف ، نواز شریف کی سزا کو کالعدم کرنا چاہیے،ریحام خان

386

اسلام آباد: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو معاف اور نواز شریف کی سزا کو کالعدم کرنا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجار ی بیان میں ریحام خان نے کہا کہ شہباز شریف کو معاف کر دینا چاہیے اور نواز شریف کی سزا کو کالعدم کرنا چاہیے،واضح طور پر کہوں تو یہ جنگ کا وقت ہے۔ریحام نے کہا کہ سب سے بھاری مینڈیٹ رکھنے والے وزیراعظم کو اس بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔

انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی والوں کو دیکھتی ہوں جو مجھ سے ذاتی طور پر پارٹی چیئرمین کی اصل کہانی پر بات کرتے ہیں لیکن پھر وہ ہی مذہب کارڈ استعمال کرتے ہوئے اپنے لیڈر کی ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں۔

ریحام خان نے عمران خان سمیت ان افراد کو منافقین کہا اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کے بارے میں مزید لکھا کہ آپ لوگ صرف خود کو دھوکا دے رہے ہیں ۔