پریس کانفرنس کرنے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالیں، فواد چودھری

435
press conference

اسلام آ باد:   پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا  ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی  پریس کانفرنس حیران کن تھی، اتحادی حکومتی قائدین نے براہ راست عدلیہ پر حملہ کیا، آپ میں تھوڑی شرم حیا ہے تو سپریم کورٹ سے مافی مانگیں، ان سب پریس کانفرنس کرنے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کو تو 14 سال سزا ہونی چاہیے، ان کے شوہر کوسگریٹ کا ٹھیکہ دیا گیا ہے، فل کورٹ کے مطالبے کا مقصد کیس کو طول دینا ہے، فل بینچ کی تشکیل چیف جسٹس کی صوابدید ہے، باہر استدعا کرنا جائز نہیں، پنجاب حکومت کا بحران پورے پاکستان پر اثر انداز ہو رہا ہے، کیس کا فیصلہ جلداز جلد ہونا چاہیے،امید ہے عدالت دباو میں نہیں آئے گی ، جس گروہ نے پریس کانفرنس کی اس کے لیے سسلین مافیا کی ٹرم بیان کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی حیران کن پریس کانفرنس تھی، اتحادی حکومتی قائدین نے براہ راست عدلیہ پر حملہ کیا، آپ میں تھوڑی شرم حیا ہے تو سپریم کورٹ سے مافی مانگیں، ان سب پریس کانفرنس کرنے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔بتایا جائے کہ ایک مجرمہ کو وزیراعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرنے کی اجازت کس نے دی ، مریم نوا زنے اپنے مجرم والد کی سزا کے بارے میں کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی لوٹے ہوئے اربوں روپے کے بارے میں کوئی بات کی ،پاکستان کی تاریخ میں ایساکبھی نہیں ہوا کہ ایک مجرم کو پچاس روپے کے ضمانی بانڈ پر لندن بھیجا جائے ،اور کس حیثیت  سے پی ٹی وی کو استعمال کیا گیا ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والی مریم اورنگزیب ہے جس کے خاوند میبنہ طور پر اسکینڈ ل میں ملوث تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ فل کورٹ کے مطالبے کا مقصد کیس کو طول دینا ہے، فل بینچ کی تشکیل چیف جسٹس کی صوابدید ہے، باہر استدعا کرنا جائز نہیں، پنجاب حکومت کا بحران پورے پاکستان پر اثر انداز ہو رہا ہے، کیس کا فیصلہ جلداز جلد ہونا چاہیے،امید ہے عدالت دباو میں نہیں آئے گی۔فلم لندن نہیں جاوں گی کے تمام کردار پریس کانفرنس میں موجود تھے، جس گروہ نے پریس کانفرنس کی اس کے لیے سسلین مافیا کی ٹرم بیان کی گئی ہے۔مریم نواز ضمانت پر ہیں پھر بھی ایسی باتیں کررہی ہیں ، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایفی ڈیوڈ کے ذریعے یہ لوگ لندن گئے، یہ لندن کے تمام ریسٹورنٹس کے چکر کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ کی جانب سے اور کیا رعایت دی جائے ان کو۔