بھارتی نومنتخب خاتون صدر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

454
tribal woman

نئی دہلی: بھارت کی نئی صدر خاتون دروپدی مرمو نے اپنے عہد کا حلف اٹھا لیا ہے۔

پیر کو بھار تی میڈیا رپورٹ کے مطابق 64 سالہ قبائلی سیاست دان خاتون جو اس سے قبل ٹیچر تھیں کا تعلق اڈیشہ (اڑیسہ) ریاست سے ہے اور وہ ریاستی گورنر کے طور پر کام سر انجام دے چکی ہیں، مرموبھارت کی تاریخ کی پہلی قباہلی خاتون ہیں جو ملک کی صدر بنی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد نو منتخب خاتون صدر نے بھارت کے سب سے بڑے عہدے پر براجمان ہونے کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف میر ی کامیابی ہے بلکہ ہر اس شخص کی کامیابی ہے جو بڑے عہدے تک پہنچنا چاہتا ہے۔ نو منتخب بھارتی خاتون صدر نے کہا کہ انہیں اپنی نامزدگی کے بارے میں ٹیلی ویژن سے معلوم ہوا اور اس خبر نے انہیں بہت حیرا ن کیا تھا۔

مرمو اپوزیشن کے امیدوار تجربہ کار سیاست دان یشونت سنہا کے شکست دے کر صدر منتخب ہوئی ہیں۔ مرمو نے سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کی جگہ صدر کا عہد سنبھالاہے۔ مرمو کو صدارتی امیدوار کے طور پر 20 ناموں میں سے حکمران جماعت بی جے پی اور اس کے اتحادیوں نے تفصیلی بحث اور مشاورت کے بعد چنا تھا۔