ذہنی دبائو گنجے پن اور دیگر جلدی امراض کی بڑی وجہ قرار

571

نیویارک: طبی ماہرین نے ذہنی دبائو کو گنجے پن اور دیگر جلدی امراض کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق ہمارا دماغ اور جلد بہت قریبی تعلق رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ جب کوئی انسان کام، رشتوں یا موجودہ حالات کے دائمی دبا ئوسے گزرتا ہے تو جلدایک ہدف اور دبائو کے ہارمونز کا ذریعہ بن جاتا ہے جس کی وجہ سے جِلد کو خارش، سوزش ، جلن اور انفیکشن کے زیادہ خطرات ہوسکتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب انسان سمجھ جاتا ہے کہ دبائو کس طرح آپ کے جسم کو متاثر کرتا ہے، توموثر طریقے سے ذہن اور جسم کے عمل کو ملا یا جا سکتا ہے تاکہ دبا ئوکو کم کیا جاسکے اور جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت کو بہتر بنایا جاسکے،انسانی جسم کے اندر کیا معاملات چل رہے ہیں یہ اکثر جِلد سے واضح ہوجاتے ہیں، دبا ئوسوزش میں اضافے، زخم کے دیر سے ٹھیک ہونے اور جِلد پر منفی اثرات کا سبب بن سکتا ہے۔

دبا ئومیں جِلد کے غدود زیادہ تیل بناتے ہیں جو ایکنی کا سبب بن سکتا ہے،دبائو سوریاسِس اور ایکزیما جیسی جِلدی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے اس کے علاوہ دبا ئوجلدکے بوڑھا ہونے کا عمل بھی تیز کردیتا ہے اور نتیجتا جلدپر جھریاں پڑ جاتی ہیں،ذہنی دبائو بالوں کی نشو نما پر اثر انداز ہوتے ہوئے ان کو باریک کرتا ہے اور ان کے گِرنے کا سبب بنتا ہے، ذہنی دبا ئوکی وجہ سے بال گرنے کا عمل وقتی ہوتا ہے لیکن اس پر توجہ دینا ضروری ہوتا ہے تاکہ ناقابلِ تلافی نقصان سے بچا جا سکے۔