آصف زرداری جلد واپس آئیں گے، شرجیل میمن

184
will return soon

کراچی:  وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا  ہے کہ آصف زرداری اکیلے ان سب کے لئے کافی ہیں وہ جلد واپس آئیں گے۔ زرادری صاحب اپنے نواسے کی سالگرہ میں شرکت کے لیے گئے ہیں۔

شرجیل انعام میمن کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ فرح گوگی بنی گالا کا کچن سنبھالتی اور زمین الاٹمنٹ اور پنجاب میں تبادلے کے کام کرتی تھیں، پی ٹی آئی نے کالے کرتوت کو چھپانے کے لئے فرح گوگی کو بھگایا۔

شرجیل میمن کا کہناتھا  کہ زرادری صاحب مرد مجاہد ہیں ان کو بھاگنے کی ضرورت نہیں جلد واپس آئیں گے، بھاگنے کی ضرورت اب پی ٹی آئی کو ہے، زرداری اکیلے ان سب کے لئے کافی ہیں وہ جلد واپس آئیں گے۔