سری لنکا جیسے حالات زیادہ دُور نہیں،عوام سڑکوں پر آ سکتے ہیں، عمران خان

266
Situations

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ عوام سڑکوں پر آسکتے ہیں، سری لنکا والے حالات زیادہ دور نہیں۔

ہفتہ کو عمران خان کا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صرف 3 ماہ میں زرداری اورشریف مافیا نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر گھٹنوں پر لاکھڑا کیا،

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پوچھتا ہوں کہ ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کے لیے اجازت دیتے رہیں گے؟ عوام مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے نہیں دیں گے، ہم سری لنکا کے حالات سے زیادہ دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔