شجاعت بیمار اور انکی فیصلہ کی صلاحیت محدود ہے، فواد چودھری

602

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ کل الیکشن نہیں نیلامی ہوئی، آئین کو ملیا میٹ کردیا گیا، ملک زرداری سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایسی سیاست ہی کرنی ہے تو پھر الیکشن نہیں نیلامی ہونی چاہیے،

ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا، سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکالا، آئین کو پامال کیا،انہوں نے کہا کی چودھری شجاعت بیمار ہیں ان کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت محدود ہے،

عوام بھر پور احتجاج کیلئے تیا ر ہیں،فواد چودھری کا کہنا تھا کہ معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے، پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب آچکا ہے، ملک زرداری سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا،سابق وزیر اطلاعات نے اس موقع پر سوال اٹھایا کہ

چودھری شجاعت کا خط ڈپٹی اسپیکر کی جیب سے کیسے نکل آیا ؟ سپریم کورٹ کو ڈپٹی اسپیکر کو توہین عدالت میں طلب کرنا چاہیے، چودھری شجاعت سے خط پر انگوٹھا لگوایا گیا، چودھری شجاعت کہتے ہیں عمران خان کا امیدوار نہیں ہونا چاہیے، ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے،فواد چودھری کا کہنا تھاکہ پوراملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، دیوالیہ پن صرف معیشت کا نہیں سیاست کا بھی ہے، عوام بھرپور احتجاج کیلئے تیار ہیں۔