کراچی میں کل تیز ہواوؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

261
rain forecast

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ نے شہر میں کل موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کہ مون سون سسٹم ہفتے کوسندھ میں داخل ہوگیا، جب کہ شہر میں اتوار سے موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگر 2 سے3گھنٹے بارش رہی تو 100ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے جب کہ تیسرے اسپیل کے دوران 130 سے 150 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بھی کراچی میں بارش کےلیے24 سے 26 جولائی کو اہم دن قرار دیا ہے اس دوران کراچی میں کم از کم 50 اور زیادہ سے زیادہ 200 ملی میٹر بارش برس سکتی ہے جب کہ بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہوسکتے ہیں لہٰذا شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔