حمزہ شہباز نے وزیر اعلی پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

261

صوبہ پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے وزیر اعلی سے حلف لیا، وزیر اعلی پنجاب کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں لاہور میں منعقد ہوئی، تقریب میں ارکان اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی،گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے نو منتخب وزیر اعلی حمزہ شہباز سے حلف لیا جس کے بعد وہ صوے کے نئے وزیر اعلی منتخب ہوگئے۔