کراچی کا دکھ وہی سمجھ سکتا ہے، جسے یہاں رہنا ہے، فرح عمران

200

کراچی: قائم مقام ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی فرح عمران نے کہا ہے کہ کراچی ہمارا گھر ہے ہم اور ہمارے بچے یہیں پڑھ لکھ کر بڑے ہوئے ہیں اس کا دکھ درد وہی سمجھ سکتا ہے جس کو یہاں رہنا بسنا ہے۔

یہ بات قائم مقام ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی فرح عمران نے الیکشن کمیشن  کی جانب بلدیاتی انتخابات کے التواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی سے جماعت اسلامی کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے شہر دشمن عناصر  بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں۔انتخابات کا التوا کراچی کے خلاف ایک سازش ہے۔

جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان اس سازش کے خلاف آہنی دیوار ثابت ہونگے۔اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ترازو کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا۔ ہمارے مرد و خواتین کارکنان کے جذبہ اور کوشش کو عوامی سطح پر جو پذیرائی مل رہی ہے اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ اب عوام کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے اور شہر کا ترقیاتی فنڈ کھانے والے بد عنوان عناصر اور پارٹیوں کو منہ کی کھانی پڑے گی اور ان کی سازشیں ان ہی پر الٹ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری شعور رکھتے ہیں کہ کون ان کا ہمدرد ہے اور کو ن شہر کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس وقت سب کی ایک ہی آ واز ہے کہ ترازو کو ووٹ دو اور حل صرف جماعت اسلامی۔