سپریم کورٹ کے مطابق پارٹی ہیڈ فیصلہ کرے تو اس پر عمل ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

188

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم ایل۔ کیو کے سربراہ چوہدری شجاعت نے عمران خان کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیاہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جب پارٹی ہیڈ فیصلہ کرے تو اس پر عمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہاﺅس اور زرداری صاحب پر الزامات بے بنیاد ہیں۔عمران خان کے اس وقت کے اتحادیوں کی شکایت تھی کہ وہ ان کی بات نہیں سنتے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہر صورت بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتی تھی۔لیکن اچانک سندھ حکومت کی مرضی کے برعکس فیصلہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ شادمان نالہ کے واقعہ پر شدید افسوس ہے۔جب اس قسم کی قدرتی آفات آئیں تو بچوں کو سنبھالنا چاہیے۔یہ بہت تکلیف اور دکھ کی بات ہے۔ اگلا میئر پی پی پی کا ہوگا لیکن یہ فیصلہ پارٹی کرے گی کہ کون میئر ہوگا۔