نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

309
expensive

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے منظور کیے گئے ٹیرف کے مطابق جولائی سے بجلی فی یونٹ اوسطاً 3 روپے 50 پیسے مہنگی کردی جائے گی جب کہ اکتوبر میں بجلی فی یونٹ 91 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔ واضح رہے کہ ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

نیپرا ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے اضافہ ہوگا۔ بنیادی ٹیرف میں اضافہ کے الیکٹرک پر بھی لاگوہوگا لیکن بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔  حالیہ مرحلہ وار اضافے کا اعلان وفاقی حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کے بعد ہوگا۔