مو لانا فضل الرحمن پر تنقید کرنے والے اپنے گر یبا ن میں جھانکیں، رہنما جے یو آئی

232

لاہور:جمعیت علما ئے اسلام سٹی لاہور کے امیر محمد افضل خان نے کہاہے کہ مو لانا فضل الرحمن پر تنقید کرنے والے اپنے گر یبا ن میںجھانکیں،پی ٹی آئی کی لیڈر شپ مو لانا فضل الرحمن پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی پار ٹی کے ضمیر فروشو ں پر تو جہ دے، فواد چوہدری نے اپنی زبان پر کنٹرو ل نہ کیا تو اینٹ کاجواب پتھر سے دیں گے

اور بھاگنے بھی نہیں دیں گے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ رسوائی پی ٹی آئی کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔جو شخص کبھی بڑے تکبر سے یہ کہا کرتا تھا کہ میں آلو،پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کو ٹھیک کرنے کے لیے وزیر اعظم نہیں بنا ہوں وہی شخص آج کل لوگوں کو آلو،پیاز اور ٹماٹر اور دالوں کی قیمتوں کے بارے میں بتا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مو لانافضل الرحمن بارے پی ٹی آئی والو ں کو اپنے رویے میں تبدیلی لانے چاہیے جے یو آئی ملک میں گا لی گلو چ کی بجائے صا ف ،شفا ف اورعز ت احترام کی سیا ست کی قا ئل ہے ہمارے بھی سینے میں دل ہیں ہماری صبر وتحمل کی پالیسی کو کوئی ہماری کمزوری نہ سمجھے ۔