ملک بھر میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق ،679 نئے کیس رپورٹ

389

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے ،679 نئے کیسز رپورٹ ، مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد تک پہنچ گئی.

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 35 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 679 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد شمار کے مطابق 166 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔